اداکارہ ارمینا خان سوشل میڈیا بریگیڈ پر برس پڑیں

اداکارہ ارمینا خان سوشل میڈیا بریگیڈ پر برس پڑیں
اداکارہ ارمینا خان سوشل میڈیا بریگیڈ پر برس پڑیں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ارمینا خان نے اداکاراؤں کو اخلاقیات کا درس دینے والی سوشل میڈیا بریگیڈ کو کھری کھری سنا دی۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ارمینا خان نے صارفین کی طرف سے اپنی پوسٹ پر کیے گئے کچھ کمنٹس کے سکرین شاٹس پوسٹ کیے ہیں۔ ان میں سے ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھ رکھا ہوتا ہے کہ ”بطور مسلمان آپ کو اتنی سمجھ ہونی چاہیے کہ خواتین کو مردوں سے اپنا جسم چھپا کر رکھنا ہوتا ہے۔ میرے خیال میں سب کو اسلامی تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔“

اس صارف کو جواب دیتے ہوئے ارمینہ خان لکھتی ہیں کہ ”تم مسلمان ہو تو پھر انسٹاگرام پر اکاؤنٹ کیوں بنا رکھا ہے۔ میں سمجھنے سے قاصر ہوں۔ مثلاً اگر تم شراب نہیں پیتے تو پھر شراب خانے میں کیا کر رہے ہو؟ اگر آپ اتنے ہی اسلامی ہو تو غیرمسلموں کے بنائے ہوئے اس پلیٹ فارم پر کیا کرنے آتے ہو؟ سچ تو یہ ہے کہ تم اپنے لیے جو حقوق چاہتے ہو، دوسروں کو ان سے محروم رکھنا چاہتے ہو۔“

مزید :

تفریح -