آدمی نے ہوٹل سے 7 ہزار برگر چوری کرلیے، سزا مل گئی

آدمی نے ہوٹل سے 7 ہزار برگر چوری کرلیے، سزا مل گئی
آدمی نے ہوٹل سے 7 ہزار برگر چوری کرلیے، سزا مل گئی

  

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ایک آدمی کو ہوٹل سے 7ہزار برگر چوری کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنا دی گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق سپین کے شہر ہوئیلوا میں یہ شخص اس ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا جہاں سے اس نے مجموعی طور پر 7ہزار برگر چوری کرکے فروخت کیے اور اپنے مالک کو 5لاکھ 20ہزار یورو (تقریباً 11کروڑ82لاکھ روپے) کا نقصان پہنچایا۔

رپورٹ کے مطابق اس آدمی نے ہوٹل سے یہ برگر 2007ء سے 2013ء کے دوران 7سال کے عرصے میں چوری کیے۔ ابتدائی طور پر عدالت کی طرف سے اسے 6سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم بعد میں اس کی سزا کم کرکے 11ماہ اور 29دن کر دی گئی۔ اس کی اہلیہ بھی اس جرم میں شریک پائی گئی تاہم اسے قید کی سزا نہیں دی گئی۔ عدالت نے میاں بیوی کو حکم دیا ہے کہ وہ 5لاکھ 20ہزار یورو کی رقم بھی ہوٹل کے مالک کو واپس کریں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -