لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈا مہم، حساس اداروں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈا مہم، حساس اداروں کی ابتدائی ...
 لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈا مہم، حساس اداروں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈا مہم، ایف آئی اے اور حساس اداروں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروا دی گئی، اعلیٰ سطح تحقیقاتی ٹیم نے 754 ٹوئیٹس کی نشاندہی کر لی۔

دنیا نیوز کے مطابق منفی پراپیگنڈا کرنے والے 237 ہینڈلرز سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جن میں 204 پاکستانی،17 بھارتی اور 16 دیگر ممالک کے افرادشامل ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اب تک 84 افراد کو باقاعدہ تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ 6 افراد کی شناخت مکمل کی جا چکی ہے، 78 افراد کا ڈیٹا تصدیق کے لیے نادرا کو بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -