سلیم بیگ کی1 سال کے لیے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نےسلیم بیگ کی 1 سال کے لیے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کےذریعے دی۔ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کےلیے صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوائی جائے گی۔چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی 4سالہ مدتِ تقرری 28 جون کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے عہدہ خالی تھا۔