فل برائیٹ پروگرام کے تحت 189 پاکستانی سٹوڈنٹس اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ پہنچ گئے 

فل برائیٹ پروگرام کے تحت 189 پاکستانی سٹوڈنٹس اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ پہنچ ...
فل برائیٹ پروگرام کے تحت 189 پاکستانی سٹوڈنٹس اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ پہنچ گئے 

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) امریکی فلبرائیٹ پروگرام کے تحت 189 پاکستانی سٹوڈنٹس اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ پہنچ گئے ہیں. گزشتہ سالوں کے مقابلے میں 'فلبرائیٹ سکالرشپس پروگرام 2022' کے تحت امریکہ آنے والے پاکستانی طلباء و طالبات کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، جو امریکہ کی مختلف ریاستوں کی 82 یونیورسٹیوں میں پی. ایچ ڈی اور ماسٹر ڈگری پروگرام کا حصہ بنیں گے. 

پاکستان کے مختلف علاقوں کی 47 سرکاری و نجی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے ان پاکستانی سٹوڈنٹس کا انتخاب، اہلیت جانچنے کے شفاف اور کئی کٹھن مراحل کے بعد "یوایس ای ایف پی" کے ذریعے عمل میں لایا گیا ہے. امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے 189 طلباء کو امریکہ کے 82 بڑے تعلیمی اداروں میں اعلی درجے کی تعلیم اور تحقیق کو آگے بڑھانے کے لئے فلبرائٹ اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے. 

مزید :

تارکین پاکستان -