اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے 14 نئےکیسز رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے 14 نئےکیسز رپورٹ
اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے 14 نئےکیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 14 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد انتظامیہ نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق اسلام آباد میں 604 مقامات پر پازیٹو ڈینگی لاروا اور 14 ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان اشرف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں شہر بھر میں ڈینگی کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لاروا کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں پر بھی غور کیا گیا جبکہ شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاروا ملنے پر اب تک متعدد کاروباری مراکز اور زیر تعمیر گھروں کے خلاف کاروائی کی گئی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

اجلاس میں کی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران رورل کے 174 جبکہ اربن کے علاقوں میں 430 لاروا رپورٹ ہوئے جبکہ 8 اگست تک شہر میں 14 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی لاروا کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی۔