محکمہ تعلیم نے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے

Aug 11, 2024 | 12:22 AM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ تعلیم کی جانب سے گرمی کی چھٹیوں کے بعد سکول کے نئے اوقات کار جاری کیا گیا۔

24 نیوز کے مطابق سکول صبح 8 بجےلگا کریں گے جبکہ چھٹی دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگی، سنگل شفٹ سکول کو جمعہ کے روز چھٹی 12 بجے ہوگی، ڈبل شفٹ سکولز میں پہلی شفٹ 8 سے ساڑھے بارہ بجے تک لگا کرے گی، سکینڈ شفٹ میں سکول دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک لگا کریں گے، جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ سکول اڑھائی بجے ست شام ساڑھے 5 بجے تک لگیں گے۔  محکمہ تعلیم کا کہنا ہے ٹیچنگ سٹاف روزانہ دوپہر 3 بجے تک سکول رہے گا،ہفتہ کے روز بچے سکول نہیں آئے گے،ہفتہ کے روز ٹیچرز صبح 9 سے 12 بجے تک ڈیوٹی دیں گے۔ 

مزیدخبریں