"آسک منسٹر"کے پی وزراءکی کارکردگی جانچنے کیلئے انٹرویوز لینے کا فیصلہ

"آسک منسٹر"کے پی وزراءکی کارکردگی جانچنے کیلئے انٹرویوز لینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا حکومت نے وزراءکی کارکردگی پر ان کے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
صوبائی وزراء سے محکمہ اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انٹرویوز لئے جائیں گے جبکہ کے پی حکومت کے مطابق شہری انٹرویوز میں براہ راست اپنی شکایت وزراءتک پہنچا سکیں گے۔انٹرویوز میں وزراءسے ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا جائے گا جبکہ انٹرویوز سے متعلق مہم کو "آسک منسٹر" کا نام دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق شہری انٹرویو کے دوران وزراء کو اپنے علاقے کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں گے اور وزراءشہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔ صوبائی حکومت کے مطابق عوامی مفاد میں وزراءسے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق انٹرویوز لینے کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔