مجھے اتنا پیار دینے پر سب کا شکریہ ،آئندہ بھی ملک کیلئے کامیابیاں سمیٹوں گا، ارشد ندیم
میاں چنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن) فخر پاکستان اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم نے کہاہے کہ میاں چنوں اور پورے ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں،اپنے شہر پہنچ کر بہت خوشی ہوئی،مجھے اتنا پیار دینے پر سب کا شکریہ ،آئندہ بھی ملک کیلئے کامیابیاں سمیٹوں گا۔
تفصیلات کے مطابق فخر پاکستان اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کامیاں چنوں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا،ارشد ندیم کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے،لوگوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد، ارشد ندیم زندہ باد کے نعرےلگائے گئے،ارشد ندیم کی آمد پر مشرقی بائی پاس پر شاندار آتش بازی کی گئی ۔