اقلیتوں پر مظالم، امریکہ سے بھارت کو ’خاص تشویش کا ملک‘ قرار دینے کا مطالبہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے منفی اقدامات پر دنیا بھر سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں اور اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کو ایک خط لکھا گیا ہے، جس میں ہندوستان کو ”خاص تشویش کا ملک“ قرار دینے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
بھارت میں اقلیتوں کیلئے مودی سرکار نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، ہندوتوا سوچ کی مالک مودی حکومت اقلیتوں کی دشمن بن چکی ہے، بی جے پی اور مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اقلیتوں کے خلاف مظالم بڑھے ہیں۔
بھارت کے ان منفی اقدامات پر اب دنیا سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کو لکھے گئے ایک خط میں ہندوستان کو ”خاص تشویش کا ملک“ قراردینے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
یہ خط فیڈریشن آف انڈین امریکن کرسچن ایسوسی ایشن ان نارتھ امریکہ کے رہنماؤں نے متحد ہو کر امریکی محکمہ خارجہ کو لکھا۔
بھارت میں ہندوتوا سوچ کی حامل مودی سرکار کے مظالم اب دنیا پر عیاں ہو چکے ہیں، بھارت نے مسلمانوں کے خلاف بربریت کو نہ روکا تو آنے والا وقت ہندوستان کیلئے تباہی لائے گا۔