فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی شادی شدہ مسیحی خاتون سے مبینہ زیادتی

فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی شادی شدہ مسیحی خاتون سے مبینہ زیادتی
فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی شادی شدہ مسیحی خاتون سے مبینہ زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران شادی شدہ مسیحی خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔فیصل آباد پولیس نے 2 نامعلوم ڈاکوﺅں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں چک 34 ج ب کی رہائشی فیملی جا رہی تھی کہ دن دہاڑے موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے پہلے شوہر سے نقدی اور موبائل فون چھینا جس کے بعد ایک ڈاکو نے اس کی بیوی کو کھیتوں میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔دوسرا ملزم شوہر اور اس کی سالی پر اسلحہ تانے پہرا دیتا رہا۔پولیس نے تھانہ ساندل بار میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔