اینٹی نار کوٹکس فورس کی بڑی کارروائی، 6ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی میں ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ کے قریب ایک گاڑی سے 6 ملین ڈالر مالیت کی کرسٹل (ہیروئن) برآمد کر لی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی میں کارروائی عمل میں لائی گئی، گاڑی کی سرچنگ کے دوران 30 کلو ہیروئن (کرسٹل) برآمد کی گئی، موقع پر موجود ضلع کیچ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔برآمدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 6 ملین ڈالر ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔