پولارڈ کے راشد خان کو 5 گیندوں پر لگاتار 5 چھکے

پولارڈ کے راشد خان کو 5 گیندوں پر لگاتار 5 چھکے
پولارڈ کے راشد خان کو 5 گیندوں پر لگاتار 5 چھکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) دی ہنڈریڈ لیگ میں کیرون پولارڈ نے راشد خان کو 5 گیندوں پر لگاتار 5 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کیرون پولارڈ انگلینڈ کی ہنڈریڈ لیگ میں لگاتار 5 چھکے لگا کر سرخیوں میں آگئے۔ انہوں نے یہ چھکے افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کی گیندوں پر لگائے۔

ہنڈریڈ لیگ کے 24 ویں میچ میں پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت ساودرن بریو نے ٹرینٹ راکٹس کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ایک موقع پر 78 رنز کے مجموعی اسکور پر ساودرن بریو کی 6 وکٹیں گر چکی تھیں لیکن پولارڈ نے اکیلے ہی ہاری ہوئی بازی جیت لی۔اس میچ میں ٹرینٹ راکٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 126 رنز بنائے تھے۔ ساودرن بریو نے 127 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ساودرن بریو کی جانب سے کیرون پولارڈ نے 23 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔راشد خان نے 20 گیندوں پر 40 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ لیگ میں ایک اوور پانچ گیندوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

مزید :

کھیل -