اسلام آباد میں باجوں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد میں باجوں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی
اسلام آباد میں باجوں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر باجوں کو سٹاک کرنے، انکی خرید و فروخت اور استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پابندی دفعہ 144 کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان اشرف کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں آیا ہے کہ شہر میں باجوں کی فروخت جاری ہے۔ باجے کا استعمال ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔ باجوں کے شور کی وجہ سے عوامی سکون میں خلل کا خدشہ ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق فی الفور آئندہ 10 روز کے لیے ہوگا۔