خضدار میں بس اور آئل ٹینکر میں تصاد م، چھ مسافر جاں بحق

11 دسمبر 2012 (14:01)

خضدار (مانیٹرنگ ڈیسک) وہیر میں بس اورآئل ٹینکر کے درمیان تصادم میں چھ مسافر جاں بحق اور16زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ وہیر کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی ۔ نجی چینل کے مطابق بس میں 70سے زائد مسافر سوارتھے ۔

مزیدخبریں