نیسپاک کی شاندارکامیابی کے 40 سال

نیسپاک کی شاندارکامیابی کے 40 سال
 نیسپاک کی شاندارکامیابی کے 40 سال

  

نیسپاک کی تشکیل 70 کی دہائی میں عمل میں لائی گئی۔ اس کے قیام کے بنیادی مقاصد قومی سطح پر مشاورتی انجینئرنگ کے شعبے میں خود انحصاری کا حصول اور غیر ملکی مشاورتی فرموں پر انحصار کم سے کم کرنا تھا۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر باصلاحیت افرادی قوت کا حصول بھی اس کے مقاصد میں شامل تھا، چنانچہ یہ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر معرض وجود میں آئی، جسے نیشنل انجینئرنگ سروسزپاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (نیسپاک) کا نام دیا گیا۔ ابتداءمیں اس ادارے کو چلانے کے لئے اس وقت کے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں سے چیدہ چیدہ ماہرین کو چنا گیا۔ اپنے قیام کے ابتدائی برسوں میں اس ادارے کے لئے بڑے بڑے منصوبے.... جیسے تربیلا ڈیم کی لیفٹ بینک اریگیشن ٹنل، پورٹ قاسم کراچی اور کراچی سٹیل مل کا مکمل کرنا ایک بڑا چیلنج تھے،لیکن نیسپاک کے بانی ارکان کے عزم اور لگن کی بدولت یہ منصوبے کامیابی سے پایہءتکمیل کو پہنچے اور قومی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔

 اس شاندار آغاز کے ساتھ ہی کمپنی کے حجم میں بتدریج اضافہ ہوا اورمزید منصوبے حاصل ہوئے۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق 30 نومبر 2013 ءتک نیسپاک 3400 منصوبوں پر کام کرچکی ہے ،جن کی کل لاگت 9600 ارب روپے بنتی ہے۔اپنے قیام کے پہلے ہی سال نیسپاک نے بین الاقوامی سطح پر کام کرنا شروع کر دیا اور افریقہ میں کامیابی سے منصوبے مکمل کئے،اس کے بعد اس نے پیچھے م±ڑ کر نہیں دیکھا۔ اب تک نیسپاک 36 ممالک میں 500 سے زائد منصوبوں پر مشاورتی خدمات فراہم کر چکی ہے۔ ان ممالک میں افغانستان، آذربائیجان، بحرین، بنگلہ دیش، کیمرون، چڈ، ڈومینیکا، ایتھوپیا، گیمبیا، گھانا، گنی، ایران، عراق، قازقستان، کرغستان، لیبیا، نیپال، نائجیریا، عمان، پاکستان، قطر، یمن، سعودی عرب، سینیگال، سری لنکا، سومالیہ، سوڈان، شام، تاجکستان، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ترکی، ترکمانستان، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان شامل ہیں۔ غیرملکی منصوبے نیسپاک کی مجموعی آمدن کا 30 فیصد ہے۔

گزشتہ چالیس سال کے دوران اپنے ابتدائی ترقی و استحکام کے مراحل طے کرتے ہوئے 30 نومبر 2013ءکو نیسپاک کی افرادی قوت 4100 تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے 3000 کے قریب پروفیشنل اور پیرا پروفیشنل، جبکہ باقی تعداد دیگرعملے پر مشتمل ہے۔ نیسپاک کواس بات پرفخر ہے کہ مشاورتی انجینئرنگ کے شعبے میں ا±تارچڑھاو کے باوجود اس کے پاس بہترین ماہرین کی ٹیم ہے، جو انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں مہارت رکھتی ہے۔ یہ ماہرین نیسپاک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں۔ نیسپاک ان ماہرین کی مہارت اور کام کے ساتھ لگن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دوسری ملکی اور غیر ملکی مشاورتی فرموں کے مقابلے میں نیسپاک کے لئے یہ سب سے بڑا اعزازہے کہ اقتصادی ترقی اور انجینئرنگ سے متعلق تقریبا تمام شعبوں میں یہ اپنی خدمات فراہم کر سکتی ہے۔ نیسپاک کی مہارت کے شعبوں میں آبی وسائل کی ترقی، زراعت، توانائی، نقل وحمل، مواصلات،ماحولیات، پانی کی فراہمی، حفظان صحت کے شعبے، فن تعمیر، شہری منصوبہ بندی، صنعت، آئل اورگیس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جی آئی ایس کے شعبے شامل ہیں۔ نیسپاک کی خدمات پروگرام کی نشاندھی سے لے کر اس کی مکمل منصوبہ بندی، فیزیبلٹی، ڈیزائن کی تیاری، ٹھیکے کے کاغذات کی تیاری، ماہرانہ انجینئرنگ مشاورت اور تعمیراتی نگرانی وغیرہ پر مشتمل ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہماری کمپنی کلائنٹس کے کسی بھی منصوبے پر ہر طرح سے ماہرانہ مشاورتی خدمات ایک چھت تلے فراہم کر سکتی ہے۔     ٭

مزید :

کالم -