پاکستان آئسکی ٹیم عالمی مقابلوں میں شرکت کےلئے ترکی روانہ

پاکستان آئسکی ٹیم عالمی مقابلوں میں شرکت کےلئے ترکی روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی اےن پی)ترکی میں آئسکی فیڈریشن کے عالمی مقابلوں میں شرکت کےلئے پاکستان کا چھ رکنی قومی دستہ روانہ ہوگیا ہے۔ ان میں سے دو کھلاڑیوں کو سرمائی اولمپکس کیلئے منتخب بھی کیا جائے گا۔برف پر انتہائی تیزرفتاری کے ساتھ سفر کرتے ہوئے کمال مہارت دکھانے کا دلچسپ کھیل اسکی، پاکستان میں مقبولیت حاصل کرتا جارہا ہے۔ ملک کے شمالی علاقہ جات میں اس کھیل کو رواج دینے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاکستان اسکی کا چھ رکنی دستہ کوچ فاروق بخاری کی سربراہی میں ترکی روانہ ہوگیا ہے۔دستے میں تین مرد دو خواتین کھلاڑی بہنیں، آمنہ ولی اور افراہ ولی شامل ہیں۔ دونوں بہنیں دو سال قبل ساءوتھ ایشین سرمائی کھیلوں میں تمغے جیت چکی ہیں، ترکی جانے والے پانچ کھلاڑیوں میں سے ایک مرد اور ایک خاتون کھلاڑی کو پوائنٹس کی بنیاد پر آئندہ برس روس میں ہونے والی سرمائی اولمپکس میں شرکت کا موقع ملے گا۔