سری لنکاکیخلاف ون ڈے سیریز،سلیکشن کمیٹی کا کھلاڑیوں کے ناموں کا جائزہ

سری لنکاکیخلاف ون ڈے سیریز،سلیکشن کمیٹی کا کھلاڑیوں کے ناموں کا جائزہ

  

لاہور(آئی اےن پی)سری لنکا کے خلف ایک روزہ سریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے سلیکٹرز نے فہرست کی تیاری شروع کردی ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سریز کے کامیاب اسکواڈ میں چند تبدیلیاں متوقع ہیں۔اوپننگ بیٹسمین ناصر جمشید کی جگہ ٹی ٹونٹی ڈیبیو کرنے والے اوپنر شرجیل خان کو ایک روزہ اسکواڈ میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ اسپنر عبدالرحمان کی جگہ سلیکشن کمیٹی ذوالفقار بابر کو سری لنکن بیٹسمینوں کے خلاف آزمانے کے حوالے سے بھی سوچ بچار کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق انگلی کی چوٹ کے باعث ٹی ٹونٹی سکواڈ میں جگہ نہ بنا پانے والے آل راو¿نڈر شعیب ملک اور انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے بہترین باو¿لر عثمان شنواری کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ٹرینر صبور احمد نےفاسٹ باولر عمر گل کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل کرلیا ہے۔جس کی رپورٹ پی سی بی ڈاکٹرز پینل کو بھجوادی گئی ہے۔ رپورٹ سلیکشن کمیٹی کو ملنے کے بعد فاسٹ باولر کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -