ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ،پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ،پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

  

 کراچی (آئی این پی)سنوکر ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچنے پر پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں کچھ کمی ضرور آئی لیکن آئندہ ایونٹس کیلئے کھلاڑی مکمل تیار ہیں۔ دفاعی چیمپئن محمد آصف کا کہنا تھا کہ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں سے کئے گئے وعدے اب تک پورے نہ کئے جانا کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی کا سبب بن رہا ہے۔ ورلڈ اسنوکر چیمپئن میں پاکستان کے محمد سجاد سیمی فائنل تک پہنچے، جس کے بعد سیمی فائنل میں محمد سجاد کو چینی کھلاڑی نے شکست دی۔ ایونٹ میں محمد آصف،محمد سجاد،عمران شہزاد اور شاہد آفتاب نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ سابق عالمی چیمپئن محمد آصف ایونٹ کے ناک آو¿ٹ مرحلے سے باہر ہوگئے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -