امریکہ کے زیچ جانسن نے ورلڈ چیلنج گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

امریکہ کے زیچ جانسن نے ورلڈ چیلنج گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کیلی فورنیا(آئی اےن پی) امریکہ کے زیچ جانسن نے عالمی نمبر ایک ٹائیگر ووڈز کو اپ سیٹ شکست دیکر ورلڈ چیلنج گالف ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ امریکی ریاست کیلفورنیا میں کھیلے گئے گالف ٹورنامنٹ میں میزبان سٹار کھلاڑی ٹائیگر ووڈز اور زیچ جانسن مدمقابل ہوئے۔ دونوں گالفرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔شائقین کی بڑی تعداد نے ایونٹ میں شرکت کی۔ امریکی کھلاڑی جانسن نے آف پلے میں عالمی نمبر ایک کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔