آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 13دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 13دسمبر سے پرتھ ...

  

پرتھ(آئی اےن پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 13دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔دونوں ٹےموں کے درمیان سیریزکا چوتھا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک ملبورن جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائیگا۔

 جس کے بعد 5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو ملبورن، دوسرا ون ڈے میچ 17 جنوری کو برسبین، تیسرا ون ڈے میچ 19 جنوری کو سڈنی، چوتھا ون ڈے میچ 24 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ، اوول میں کھیلا جائیگا

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -