ریلوے انٹر ڈویژن کرکٹ چیمپئن شپ کا سیمی فائنل

ریلوے انٹر ڈویژن کرکٹ چیمپئن شپ کا سیمی فائنل

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریلوے انٹر ڈویژن کرکٹ چیمپئن شپ کا سیمی فائنل میچ لاہور ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن کے درمیان ریلوے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ لاہور ڈویژن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 35 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 212 ر نز بنائے۔ زین الحسنین نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے 66، بلاول اقبال 35، عمران نذیر جونیئر 28 اور سلمان علی نے 21 رنز بنائے۔ راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے باﺅلنگ کرتے ہوئے میر واعظ نے 3/35 ، امجد وقاص 1/44، ہارون 1/32، وسیم اختر 1/22 اور فیصل نواز نے 1/37 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں راولپنڈی ڈویژن 28.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 139 رنز بنا سکی۔ ہارون نے 52، میر واعظ 26 اور شہزاد احمد نے 13 رنز بنائے۔ لاہور ڈویژن کی طرف سے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے سلمان علی نے 4/12، اشتیاق 3/35، بلاول اقبال 1/18 اور فیصل نے 1/32 وکٹ حاصل کیں۔ راشد ریاض ، عرفان دلشاد ایمپائر جبکہ عبد الحمید سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ڈویژن سپورٹس آفیسر لاہور ڈاکٹر آفتاب اقبال چوہدری نے سلمان علی اور زین الحسنین کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ ، محمد اقبال بٹ، حافظ طاہر، ندیم بٹ، محمد جمیل، محمد فرید، محمد عظیم جیمی اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -