چھٹا پروفیسر اعجاز فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے کھیلا جائےگا

چھٹا پروفیسر اعجاز فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے کھیلا جائےگا

  

کراچی(اے اےن اےن ) کے سی سی اے زون 2کے زیر اہتمام چھٹا پروفیسر اعجاز فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ آج بدھ سے مختلف گراونڈز کی ٹرف وکٹ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ سیکریٹری سید شاہد علی کے مطابق زون 2کی 32 ٹیمیں دفاعی چمپئن داود اسپورٹس، پاک فرمان، مجاہد جیم خانہ، کرسینٹ سی سی، دہلی سٹی جیم خانہ،میانداد اسپورٹس، قذافی جیم خانہ، گلشن معمار، دواب سی سی، لاروش سی سی، گولڈن بوائز،ڈھاکہ اسپورٹس، نیو سنگم، پاک فلیگ، سرسید سی سی، زیڈ اے اسپورٹس، نورانی اسپورٹس،یونائیٹڈ اسپورٹس، سنگم اسپورٹس، کراچی ویسٹ، نیو یونائیٹڈ جیم خانہ، منصورہ اسپورٹس، کراچی ڈس ایبلڈ،جوہر آباد، الحسینی، منٹگمری ، تیسر ٹاون ٹائیگر، این کے رینجرز، شائنو اسپورٹس، ینگ کواپریٹرزناک آوٹ کی بنیاد پر باہم مقابل ہونگی۔ داود اسپورٹس اعزاز کا دفاع کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -