نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج ویلنگٹن میں ہوگا
ویلنگٹن (آئی اےن پی) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (آج) بدھ سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔دونوں ٹےموں کے درمیان پہلا ٹےسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔ ویسٹ انڈین ٹیم اپنے دورہ کے دوران تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹےموں کے درمیان ٹےسٹ سیریزکا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو آکلینڈ، دوسرا 29 دسمبر کو نیپئر، تیسرا یکم جنوری کو کوئنز ٹاﺅن، چوتھا 4 جنوری کو نیلسن جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 8 جنوری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ دو ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کو آکلینڈ اور دوسرا 15 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔