بم دھماکے کے باوجود ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی مےزبانی کو کوئی خطرہ نہےں‘ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ
ڈھاکہ (اے اےن اےن ) بنگلہ دےش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز وےسٹ انڈےز کی انڈر 19 کرکٹ ٹےم کے ہوٹل کے قرےب ہونے والے بم دھماکے کے باوجود آئندہ سال کھےلے جانے والے ٹوئنٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ مےزبان کو کوئی خطرہ نہےں۔ بنگلہ دےش کرکٹ بورڈ کے چےف اےگزےکٹونظام الدےن چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے مےں وےسٹ انڈےز کی انڈر 19 کرکٹ ٹےم کو نشانہ نہےں بناےا گےا۔ انہوںنے کہا کہ بنگلہ دےش مےں تےزی سے خراب ہوتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کے باوجود آئندہ سال کھےلے جانے والے ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کی مےزبانی کو کوئی خطرہ نہےں۔ انہوںنے کہاکہ انہےں پوری امےد ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل بنگلہ دےش مےں صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔