انٹرنےشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دےش کی صورتحال مانےٹر کرنا شروع کردی
دبئی (اے اےن اےن ) انٹرنےشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دےش کی صورتحال مانےٹر کرنا شروع کردی ۔ آئی سی سی کے ترجمان کا کہناہے کہ انٹرنےشنل کرکٹ کونسل کے زےر اہتمام کھےلے جانے والے کسی بھی اےونٹ مےں شرکت کرنے والی ٹےموں کے کھلاڑےوں کی حفاظت آئی سی سی کی اولےن ترجےج ہے۔ انہوںنے کہاکہ بنگلہ دےش مےں کھےلے جانے والے آئی سی سی ٹوئنٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے سےکورٹی کے منصوبے تےار کرلئے گئے ہےں اور ان مےں وقت کے ساتھ ساتھ ترمےم کی جاتی رہتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ امن و امان کیصورتحال کے حوالے سے بنگلہ دےش کرکٹ بورڈ کے ساتھ مکمل رابطے مےں ہےں اور کوشش ہے کہ اس حوالے سے بروقت فےصلے کئے جائےں۔خےال رہے کہ انٹرنےشنل کرکٹ کونسل نے 2014 مےں کھےلے جانے والے ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کی مےزبانی بنگلہ دےش کو سونپی ہے۔ اس ورلڈ کپ مےں وےسٹ انڈےز کی کرکٹ ٹےم اپنے اعزاز کا دفاع کرناہے۔