عامر سہیل نے سری لنکا کیخلاف سیریز کو ٹف قرار دیدیا

عامر سہیل نے سری لنکا کیخلاف سیریز کو ٹف قرار دیدیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹےم کے سابق کپتان عامر سہیل نے سری لنکا کے خلاف سیریز کو ٹف قرار دیا اور کہا کہ بیٹنگ مضبوط ہونے کی بنا پر آئی لینڈرز کا گرین شرٹس پر پلڑا بھاری ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کے معاملات خراب ہونے کی بنا پر قومی ٹیم کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔

 اور یہی وجہ ہے کہ افغانستان جیسی ٹیم سے بھی جیتنا مشکل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور سعید اجمل کے بغیر ٹیم کی پرفارمنس کا گراف نیچے گر جاتا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -