ہاشم آملا نے ویرات کوہلی کا تیز ترین 12 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

ہاشم آملا نے ویرات کوہلی کا تیز ترین 12 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

  

ڈربن(آئی این پی) جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم محمود آملا نے ایک روزہ میچوں میں تیز ترین 12 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی سے چھین لیا ‘ کوہلی نے 83 اننگز میں 12 سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ ہاشم محمود آملہ نے 81 ویں میچ میں بھارت کیخلاف ہی 3 ہندسوں کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کرلیا۔ ہاشم آملہ نے ایک روزہ میچوں میں تیز ترین 4 ہزار رنز کرنے کا سرویوین رچرڈ کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

ویوین رچرڈ نے 88 ویں اننگز میں 4 ہزار رنز بنا کر ریکارڈ بنایا تھا جو ہاشم آملہ نے توڑتے ہوئے 81 ویں اننگز میں 4 ہزار رنز بنا کر توڑ دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -