فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی سعودی عرب پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی سعودی عرب پہنچ گئی

  

ریاض(آئی اےن پی)دنیا کے سیرپرنکلی ہوئی فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی سعودی عرب پہنچ گئی ، ٹرافی نوے ممالک کا دورہ کرے گی۔ سعودی دارالحکومت ریاض ایئرپورٹ پرفیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی خصوصی طیارے کے ذریعے لائی گئی۔ جس کا مقامی حکام نے اسقتبال کیا۔ اس موقع پر ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ جس میں حکام نے ٹرافی کے سفر کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ پرستاروں نے ٹرافی کی تصاویربھی لیں۔

 فیفا فٹبال ورلڈ کپ آئندہ سال جون جولائی میں برازیل میں کھیلا جائے گا جس میں عالمی چیمپیئن اسپین کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -