قومی ویمن فٹ بال چیمپیئن شپ،ینگ رائزنگ اسٹارز نے جیت لی

قومی ویمن فٹ بال چیمپیئن شپ،ینگ رائزنگ اسٹارز نے جیت لی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ینگ رائزنگ اسٹارز راولپنڈی نے بلوچستان یونائیٹیڈ کو شکست دیکر نویں قومی ویمن فٹ بال چیمپیئن شپ جیت لی۔فاتح ٹیم کی کھلاڑی مسلسل دوسری بار چیمپئن بننے پر جھوم اٹھیں،پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جانیوالی ویمن فٹ بال چیمپیئن شپ کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن ینگ رائزنگ اسٹارز اور بلوچستان یونائیٹیڈ نے برتری حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر خوب حملے کئے مگر مقررہ اور اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے پر ناکام رہیں اور فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا اور ینگ رائزنگ اسٹارز نے دو کے مقابلے میں چار گول کرکے چیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔فاتح ٹیم کی کپتان نے کامیابی کو ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ قرار دیا جبکہ رنر اپ ٹیم کی کپتان نے کہا کہ بہتر کھیل پیش کرنے کے باوجود قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا۔کھلاڑیوں نے ویمن فٹ بال کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر زیادہ سے زیادہ ایونٹس کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -