بحرین کے ولی عہد سلمان بن احمد الخلیفہ نے امریکا کے مقابلے میں روس کو قابل اعتماد ملک قرار دیدیا

بحرین کے ولی عہد سلمان بن احمد الخلیفہ نے امریکا کے مقابلے میں روس کو قابل ...

  

مناما (اے پی پی) بحرین کے ولی عہد سلمان بن احمد الخلیفہ نے امریکا کے مقابلے میں روس کو قابل اعتماد ملک قرار دیدیا ہے۔دارالحکومت مناما میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی حکومت اپنی موجودہ خارجہ پالیسی پر اصرار کی صورت میں علاقے میں اپنا اثرورسوخ کھو دے گی۔ الخلیفہ نے کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی شیزو فرینیایا کسی دوسرے نفسیاتی مرض کا شکار نظر آتی ہے۔ بحرین کے ولی عہد نے مزید کہا کہ بعض عرب ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی پرسنجیدگی کے ساتھ غور کررہے ہیں۔ انہوں نے شام میں فوجی مداخلت روکنے کے حوالے سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس نے ثابت کردیا ہے۔

 کہ وہ امریکاکے مقابلے میں زیادہ قابل اعتماد ملک ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں جنیوا میں ایران اور فائیو پلس ون نامی گروپ کے درمیان ہونے والے جوہری سمجھوتے کے بعد عرب ممالک نے امریکا کی خارجہ پالیسی پر شدید نکتہ چینی شروع کردی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -