شام کے مسئلے کو طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا،سرگئی لاروف

شام کے مسئلے کو طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا،سرگئی لاروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(آئی اےن پی )روسی وزےر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر شام کے مسئلے کو مذاکرات کی بجائے طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی گئی تواس سے خطے کی صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ عرب ممالک کو مزید خانہ جنگی سے دور رکھنے کے لئے فوری طور شامی مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنیکی کوششوں کو تیز کیا جائے۔انھوںنے کہا کہ اگر شام کے مسئلے کو مذاکرات بجائے طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی گئی تواس سے خطے کی صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔روسی وزےر خارجہ نے کہا کہ غیر ملکی مداخلت سے عرب ملک میں بدامنی بڑھ جائے گی، جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے بین الاقوامی کانفرنس بلائی جائے، اس قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون بائیس جنوری کو شام کے مسئلے کے تصفیے کے لیے امن کانفرنس کا اعلان کر چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -