آن لائن گیمز پر امریکی، برطانوی جاسوسوں کی نظر

آن لائن گیمز پر امریکی، برطانوی جاسوسوں کی نظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آئی اےن پی )امریکہ اور برطانیہ کے جاسوس دہشتگردی کے منصوبوں کی نشاندہی کے لیے ویڈیو گیمنگ کی آن لائن دنیا پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔برطانی مےڈےا رپورٹس کےمطابق یہ خفیہ ایجنٹ انٹرنیٹ پر ورلڈ آف وار کرافٹ جیسی گیمز کھیلتے ہیں تاکہ ان میں بھیجے جانے والے پیغامات کی نگرانی کر سکیں۔امریکہ کی قومی سلامتی کی ایجنسی نے مبینہ طور پر خبردار کیا ہے کہ اس قسم کی آن لائن گیمز کی مدد سے دہشتگرد نظروں میں آئے بغیر پیغام رسانی کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد یہ آن لائن گیمز کھیلتے ہیں۔اس آپریشن کی خبر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز اور برطانوی اخبار گاڈرین نے سابق امریکی خفیہ اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے افشا کی گئی۔
 دستاویزات سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر شائع کی ہے۔ان خبروں میں کہا گیا ہے کہ سیکنڈ لائف سمیت دیگر آئن لائن گیموں کی امریکی اور برطانوی جاسوس کئی سالوں سے ممکنہ دہشتگرد سرگرمیوں کے حوالے سے نگرانی کر رہے ہیں۔نیویارک ٹائمز کی جانب سے افشا کیے گئے ایک دستاویز کا دعویٰ ہے کہ ایسی گیموں کو نئے ممبران بنانے اور ہتھیاروں کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ورلڈ آف وار کرافٹ کھیلنے کے لیے ایک وقت میں ایک کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ صارفین آن لائن ہوتے تھے جن میں سفارت خانوں کے اہلکار، سائنسدان، فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -