مصر میں اگلے مہینے نئے آئین پر ریفرنڈم ہوگا
قاہرہ (آئی اےن پی ) مصر میں اگلے مہینے نئے آئین پر ریفرنڈم ہوگا۔اس بات کا اعلان مصری انتظامی ترقی کے وزیر مملکت حانی محمود نے قاہرہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملک میں ہونے والے اس ریفرنڈم میں دو دن سے زائد وقت تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔