عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی پر بھارتی سیاسی پنڈت حیران

عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی پر بھارتی سیاسی پنڈت حیران

  

نئی دہلی (آئی اےن پی )بھارت مےںایک سال پہلے قائم ہونیوالی عام آدمی پارٹی نے دہلی میں برتری حاصل کر کے سیاسی پنڈتوں کو حیران کر دیا۔ اروند کیجڑی وال ایک ایسے سیاسی رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں جنہوں نے صرف ووٹ ہی حاصل نہیں کیے بلکہ عوام کا دل جیت لیا ہے۔اروند کیجر وال کو سماجی رہنما انا ہزارے کیساتھ جدوجہد سے شناخت ملی۔ انیس سو اڑسٹھ میں بھارتی ریاست ہریانہ میں پیدا ہونیوالے اروند کجروال نے میڈیکل انجنیئرنگ میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد انڈین ریوینیو سروس میں سرکاری ملازمت کی۔دوہزار ایک میں کمشنر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کی ٹھانی۔ مگر انا ھزارے نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر انہیں علیحدہ کر دیا لیکن کیجر وال کا سفر جاری رہا۔ دو ہزار بارہ میں عام آدمی کے نام سے ایک سیاسی پارٹی قائم کی۔ایک سال بعد ہی عام آدمی پارٹی نے تخت دہلی پر تین انتخابات میں فتح پانیوالی کانگریس کی شیلا ڈکشٹ کو شکست دے ڈالی۔ دہلی انتخابات میں بے جے پی نے بتیس، عام آدمی پارٹی نے اٹھائیس اور کانگریس نے صرف آٹھ نشتیں حاصل کیں۔ بی جے پی نے کیجر وال کو دہلی کا وزیراعلیٰ بننے کی پیشکش کردی ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ کیا کیجر وال وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بھی عام آدمی رھینگے۔ بھارت ہیں نہیں بھارت کے باہر بھی حیران کن کامیابی حاصل کرنیوالے سب کی اروند کیجروال توجہ کا مرکز ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -