چین اور تھائی لینڈ کی چوتھی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

چین اور تھائی لینڈ کی چوتھی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنکاک(اے پی پی) چین اور تھائی لینڈ کی چوتھی مشترکہ فوجی مشقیں تھائی لینڈ میں شروع ہوگئیں ۔ سٹرائیک 2013ءنامی یہ مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔ تھائی لینڈ کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی سپیشل فورسز کے درمیان تربیت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشترکہ مشقیں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان مستقبل میں باہمی تعاون میں اضافہ کا باعث بھی بنیں گی۔

مزید :

عالمی منظر -