اسرائیلی پولیس نے تاریخی جامع مسجد ابراہیم پر دھاوا بودیا ، نمازیوں پر تشدد ¾متعدد زخمی

اسرائیلی پولیس نے تاریخی جامع مسجد ابراہیم پر دھاوا بودیا ، نمازیوں پر تشدد ...

  

 غزہ (این این آئی)اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کا مغربی کنارے کے شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد ابراہیم پر دھاوا، نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق الخلیل شہر کے فلسطینی محکمہ اقاف کے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ نماز ظہر کے وقت 20اسرائیلی پولیس اہلکار بندوقیں تانیں مسجد ابراہیمی میں یوسفیہ دروازے سے داخل ہوئے اور مسجد کے اسحاقیہ کے مقم پر موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ادھر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سوموار کوعلی الصباح مسجد ابراہیمی کی چھت پر یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد کو بھی دیکھا گیا تھا۔ مسجد کی چھت کے جس حصے پر یہودی آباد موجود تھے وہ تقسیم کے بعد یہودیوں کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے یہودی آباد کاروں کے خلاف کسی قسم کا تعرض نہیں کیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -