میں ریکھا کے ساتھ کام نہیں کر رہا،امیتابھ بچن

میں ریکھا کے ساتھ کام نہیں کر رہا،امیتابھ بچن

  

ممبئی (این این آئی)بگ باس امیتابھ بچن نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ ریکھا کے ساتھ کام نہیں کر رہے-حال ہی میں خبر ملی تھی کہ بگ بی اور ریکھا یش راج بینر تلے بننے والی فلم سلسلہ کے سیکوئل میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والے ہیں لیکن اداکار امیتابھ بچن نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فلم کی آفر ضرور آئی ہے لیکن اب تک انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔فلم ساز ادتیہ چوپڑا نے سلسلہ کا سیکوئل کے لئے بگ بی اور رکھا کے نام پر غور شروع کردیا ہے جس نے ماضی میں سوپر ڈوپر کامیابی سمیٹی تھی۔

مزید :

کلچر -