الیاس کشمیری کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی

الیاس کشمیری کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی

  

لاہور (فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار الیاس کشمیری کی چھٹی برسی12دسمبر کو منائی جائےگی۔ اس موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ الیاس کشمیری کے پرستا ر اور مداح بھی مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانیوں اور فاتحہ کا اہتمام کریں گے۔ الیاس کشمیری کو 83 برس کی عمر میں شوگر کا شدید مرض لاحق ہوا جس پر ڈاکٹروں کوان کا ایک پاﺅں بھی کاٹنا پڑا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور 12دسمبر 2007ءکو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی چھٹی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

مزید :

کلچر -