حالات حاضرہ کے پروگرام آغا مسعود شورش نے نئی جہت دی،ریاض مسعود
لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی لاہور مرکز شعبہ حالات حاضرہ کے سینئر پروڈیوسر چوہدری ریاض مسعود نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر کرنٹ افئیر آغا مسعود شورش نے حالات حاضرہ کے پروگراموں کو نئی جہت دی جس کی وجہ سے ناظرین کی دلچسپی میں اضافہ ہو ا۔اس وقت ہمارے شعبے میں بین الاقوامی اور ملکی موضوعات پر پروگرام نشر کئے جارہے ہیں ان پروگراموں میں معروف سماجی اور شخصیات شرکت کرتی ہیں اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار بہترین انداز میں کرتی ہوئی نظر آتی ہیں ۔چوہدری ریاض مسعود نے بتایا کہ آغا مسعود شورش نے ہمیشہ نیو ٹیلنٹ کی حقصلہ افزائی کی اور انہیں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اس وقت ان کے متعارف کروائے ہوئے بیشتر اینکرز اپنی اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ان اینکرز کی وجہ سے کرنٹ افئیر کے پروگرام مزید خوبصورت ہوگئے ہیں۔میں دو نئے پروگراموں کے آئیڈیاز منظوری کے لئے آغا مسعود شورش کو بھجوائے ہیں میں ان پروگراموں کی منظوری ملتے ہی ریکارڈنگ کا آغاز کردوں گا۔