فلم ”سرفروش“ کا سیکوئل بننا چاہیے،عامر خان
ممبئی (این این آئی)مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ اب فلم” سرفروش“ کے سیکوئل کا اسکرپٹ لکھوانے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے یہ خواہش ظاہر کی ہے کہ ان کی فلم سرفروش کا بھی سیکوئل بننا چاہیے۔اب جب بالی وڈ میں ماضی کی ہر کامیاب فلم کا سیکوئل بن رہا ہے تو عامر خان بھی اپنی پرانی فلم سرفروش کو نہیں بھولے اور اپنی اس خواہش کا اظہار کر بیٹھے کی ان فلم سرفروش کا بھی سیکوئل بننا چاہیئے۔”سرفروش“ میں عامر خان کی ہیروئن تھیں سونالی بیندرے جبکہ نصیر الدین شاہ بھی فلم میں نظر آئے۔