اداکار ببرک شاہ نے معروف ایڈ کمپنی سے ایک سال کا معاہدہ کر لیا

اداکار ببرک شاہ نے معروف ایڈ کمپنی سے ایک سال کا معاہدہ کر لیا

  

لاہور(آئی این پی) اداکار ببرک شاہ نے ٹی وی کمرشلز میں کام کرنے کیلئے معروف ایڈ کمپنی سے ایک سال کا معاہدہ کر لیا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران ببرک شاہ نے کہا کہ میں فلم اور ٹی وی کے ہر شعبے میں کام کرنا چاہتا ہوں اور حال ہی میں میں نے ایک معروف ایڈ کمپنی سے ایک سال کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت میں اسی سال آٹھ سے زائد ٹی وی کمرشلز میں کام کروں گا۔

مزید :

کلچر -