”سلطنت “کا کیمرہ دبئی میں کلوز ہوگا،سید فیصل بخاری

”سلطنت “کا کیمرہ دبئی میں کلوز ہوگا،سید فیصل بخاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ کے سینئر ڈائریکٹر سید فیصل بخاری نے کہا ہے کہ میری فلم”سلطنت“کا کیمرہ دبئی میں کلوز ہوگا۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے سید فیصل بخاری نے کہا کہ اس فلم کا آخری گانا بھارتی اداکارہ شویتا پر عکسبند کیا جائے گا جبکہ آئٹم سانگ کے لئے لڑکی کی تلاش جاری ہے میرے اور پروڈیوسر کے ذہن میں دو تین لڑکیاں ہیں نام فائنل ہوتے ہی اس کے بارے میں میڈیا کو بتا دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی نمائش کی ڈیٹ فائنل نہیں ہوئی ہے اس کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تیزی سے جاری ہے ان دنوں فلم کے پوسٹر بنائے جا رہے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ یہ فلم میری سابقہ تمام فلموں کے مقابلہ میں زیادہ کامیابی حاصل کرے گی۔”سلطنت“کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے۔فلم میں تمام فنکاروں نے اپنے اپنے کردارا نتہائی خوبصورتی سے نبھائے ہیں۔سید فیصل بخاری نے بتایا کہ میری نئی فلم کی کاغذی کاروائی جاری ہے کاغذی کاروائی مکمل ہوتے ہی فلم کی کاسٹ اور شوٹنگ کے شیڈول کا اعلان کروں گا ۔

مزید :

کلچر -