میں فلم انڈسٹری کے ترقی کا امکان ہے،جمشید نقوی،پرویز رانا

میں فلم انڈسٹری کے ترقی کا امکان ہے،جمشید نقوی،پرویز رانا

  

2014

لاہور (فلم رپورٹر) 2014ءمیں مقامی فلم انڈسٹری کے ترقی اور فروغ کا امکان ہے۔ان خیالات کا اظہار فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹرجمشید نقوی،مسعود بت،حسن عسکری اور پرویز رانا نے کیا۔انہوں نے کہا کہ چندافراد نے بھارتی فلموں کی پاکستانی سینماﺅں میں نمائش سے فلم انڈسٹری کے حالات کو بہتر بنانے کا دعوی ضرور کیا تھا لیکن بھارتی فلمیں پاکستان فلم انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہ پہنچا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھارتی فلمیں غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں سمگل ہوکر آتی رہیں ہیں اب جبکہ ان فلموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تب سے مقامی سرمایہ کاروں نے معیاری اور اچھی فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

مزید :

کلچر -