کترینہ اور سنی لیون سب سے زیادہ پسند کی جانےوالی اداکارائیں

کترینہ اور سنی لیون سب سے زیادہ پسند کی جانےوالی اداکارائیں

  

ممبئی (این این آئی)ہدایت کار کیزاد گستاد کے مطابق کترینہ کیف اور سنی لیونی بھارتی فلم انڈسٹری میں اس وقت سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکارائیں ہیں۔بھارتی ہدایت کار کیزاد گستاد کا کہنا ہے کہ یہ دونوں خواتین بہت پروفیشنل ہیں اور اپنی محنت سے آگے بڑھ رہی ہیں اور جس طرح کترینا نے اپنی محنت سے انڈسٹری میں جگہ بنائی ہے اسی طرح سنی بھی اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کی کترینہ کیف کو سب سے پہلے بریک کیزاد گستاد نے اپنی فلم بوم میں دیا تھا ۔یہ فلم دو ہراز تین میں ریلیز کی گئی تھی۔ہدایت کار سے جب یہ سوال کیا گیا کی کیا وہ کبھی دونوں اداکاراوں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کریں گے تو انہوں نے کہا کہ کیوں نہیں مستقبل میں ایسا ہو سکتا ہے۔کیزاد گستاد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جیک پاٹ 13 دسمبر کو ریلز کی جائے گی جس کے نمایا اداکاروں میں سنی لیونی ،سچن جوشی اور نصیر الدین شاہ شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -