اداکارہ شردھا کپور کی سدھارتھ ملہوترا کےساتھ فلم ”دی ولن“ کی پہلی تصویر جاری

اداکارہ شردھا کپور کی سدھارتھ ملہوترا کےساتھ فلم ”دی ولن“ کی پہلی تصویر ...

  

ممبئی(این این آئی) عاشقی 2 سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ پہلی ایکشن اور رومانوی فلم ”دی ولن“ کی پہلی تصویر جاری کردی گئی۔بالاجی موشن پکچرز کے زیر اہتمام بنائی جانیوالی فلم کی ہدایات فلموں راز 2، مرڈر 2 اور عاشقی 2 کے ہدایتکار موہت سوری دے رہے ہیں اور اس کی پروڈیوسر ایکتا کپور ہیں جبکہ اس کی کہانی تشار ہیراندانی نے تحریر کی ہے جب کہ میوزک متھن نے ترتیب دیا ہے ۔ بالا جی موشن پکچرز کے تحت جاری ہونے والی تصویر میں ہیلمٹ پہنے شردھا کپور کو موٹر سائیکل چلاتے دکھایا گیاہے جبکہ سدھارت ملہوترا پیچھے بیٹھے اداکارہ کو موٹرسائیکل چلانا سکھا رہے ہیں۔ہدایتکار موہت سوری کے مطابق اداکارہ جو مستقبل قریب میں خود بھی موٹر سائیکل خریدنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور فلم میں اپنے کردار کو بہتر طور سے اداکرنے کے لیے موٹرسائیکل چلانا سیکھتی رہی ہیں نے اس سین کو بہت آسانی کے ساتھ عکس بند کروالیا ہے۔ فلم میں شردھا کپور اور سدھارت ملہوترا کے ساتھ رتیش دیشمکھ اور امریتا پوری مرکزی کردار ادا کررہے ہیں دیگر کاسٹ میں کمال راشد خان ، شاد رندھاوا اور ریمو فرنینڈس شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگز ان دنوں گوا میں جاری ہیں جس کے بعد اس کی عکسبندی ممبئی اور تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کی جائے گی ۔

جبکہ فلم کو 20 جون 2014 کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

مزید :

کلچر -