2013ءفلم انڈسٹری کے متعددفنکار اور ہنر مند دنیا سے رخصت

2013ءفلم انڈسٹری کے متعددفنکار اور ہنر مند دنیا سے رخصت

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے متعددفنکار اور ہنر مند سال 2013ءمیں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ دنیا سے انتقال پا جانے والے ممتاز و نامور فنکاروں میں اور گلوکاروں میں زبیدہ خانم ‘ریشماں‘عابد بٹ ‘جہانگیر اے خان‘ماریہ خان‘ہدایت کار روشن ملک اور اداکارہ انجمن کے شوہر مبین ملک شامل ہیں۔ان فنکاروںکے انتقال پر شوبز دنیا سے وابستہ افراد انتہائی افسردہ ہیں۔ سال 2013ءمیں متعدد فنکار مختلف بیماریوں کا بھی شکار ہیں ۔ان میں فلمسٹار سیماں‘صابرہ سلطانہ‘اداکار افضل خان‘افضال احمد‘ہمایوں قریشی‘عزیز میرٹھی اورمحمود خان شامل ہیں۔ سال 2013 ءمیں پاکستان بھر میں جدید ڈیجیٹل سینماﺅں کی تعداد میں اضافہ جبکہ دوسری طرف مقامی فلموں کے بننے کی تعداد بہت کم رہی۔2013ءمیں لاہور کے نجی پروڈکشن ہاﺅسسز کی رونقوں میں اضافہ ہوا ہے اور درجن سے زائد نئے ٹی وی ڈرامے اور فلمیں بن رہی ہیں۔

 علاوہ ازیںلاہور سے کراچی منتقل ہونے والے متعدد فنکار وں میں سے اکثر آئندہ برس لاہور واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ان فنکاروں میں وسیم عباس ‘علی عباس اورفریحہ جبیں کے نام نمایاں ہیں۔

مزید :

کلچر -