جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج آل پارٹیزاینٹی نجکاری کانفرنس ہوگی
لاہور( جنرل رپورٹر)قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج منصورہ میں آل پارٹیزاینٹی نجکاری کانفرنس ہوگی -اینٹی نجکاری کانفرنس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کریں گے ۔کانفرنس میں لیاقت بلوچ ، خواجہ سعد رفیق ، چوہدری منظور احمد ، میاں محمود الرشید ، اشرف سوہنا ، احسان وائیں ، پیر اعجاز ہاشمی ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،چوہدری ظہیر الدین ، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر ، رانا محمد زبیر، رانا شفیق پسروری ، حافظ سلمان بٹ ، شمس الرحمن سواتی ، ایس ڈی ثاقب اور سیاسی ودینی جماعتوں ، لیبر تنظیموں اور مزدور یونیز کے قائدین شرکت اور خطاب کریں گے ۔
کانفرنس