بجلی کے بلوں کے ذریعے سرچارج وصول کرکے کاروباری طبقے کےلئے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں، لاہور ہائےکورٹ

بجلی کے بلوں کے ذریعے سرچارج وصول کرکے کاروباری طبقے کےلئے مشکلات پیدا کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے قراردیا ہے کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے ایکولائزیشن سرچارج وصول کرکے کاروباری طبقے کے لیے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں ٹیکس پر ٹیکس لگا کر عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے لوگوں کو کاروبار کرنے دینے کی بجائے عدالتوں میں گھسیٹاجارہاہے۔فاضل جج نے یہ ریمارکس بجلی کے بلوں میں ایکولائزیشن سرچارج نافذ کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے دئیے۔درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت کوبتایاگیا ایکولائزیشن سرچارج عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے کیونکہ مختلف صوبوں کے لائن لاسز اور نقصانات دوسرے صوبوں پر ڈال دیا جاتاہے جو آئین کی خلاف ورزی ہے لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے قرار دیا کہ اگر کاروباری حضرات کو کاروبار نہیں کرنے دینا تو پھر بتایا جائے کہ وہ کیاکریں لوگوں کو ریلیف دینے کی بجائے عدالتوں میں گھسیٹا جار ہا ہے جب رقم قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے توپھرحکومت کو ہر صورت جواب بھی دیناپڑے گا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت فریقین سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

ہائےکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -