گیس کی بندش سے لاکھوںمزدور خاندان بے روز گار ہونگے، بشارت راجہ

گیس کی بندش سے لاکھوںمزدور خاندان بے روز گار ہونگے، بشارت راجہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر بشارت راجہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ پر احتجاجی مظاہرے کرانے والے وزیراعلیٰ پنجاب گیس کی مکمل بندش پر خاموش کیوں ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں تنظیمی اجلاس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ گیس کی بندش پر صنعت کا پہیہ جام اور لاکھوںمزدور خاندان بے روز گار ہونگے۔گندم اور گنے کی امدادی قیمت نہیں بڑھی مگر آٹے اور چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔مسلم لیگی رہنماﺅں کا فیصل آباد پہنچنے پر ضلعی تنظیم کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویزالہٰی اور مونس الہٰی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔تنظیمی اجلاس سے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ناصر محمود گل،رانا محمد عظیم ،رضا علی شمس نے خطاب کیا ۔اس موقع پر سابق ضلعی ناظم رانا زاہد توصیف ،سابق ایم پی اے خالد نبی گجر ،ٹکٹ ہولڈر رائے عبدالقادر رندھاوا بھی موجود تھے۔چوہدری ظہیرالدین خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم ایک ڈھونگ ہے۔بنک تو پہلے بھی گارنٹی پر قریضہ دے رہیںاس سکیم کا انجام بھی ییلو کیپ سکیم سے مختلف نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں تعلیم،صنعت اور زراعت کے شعبے برباد کردیے گئے،انہوں نے اعلان کیا کہ جلد چوہدری پرویزالہٰی فیصل آباد میں ایک تاریخ ساز جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔محمد بشارت راجہ نے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کو صنعت اور زراعت کی ترقی سے کوئی غرض ہوتی تو ایران کے ساتھ ہونے والے سستی گیس کے معاہدے پر عمل کرنے کے حوالے سے ان کی ٹانگیں نہ کانپ رہی ہوتیں،عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے والے حکمرانوں سے نجات کیلئے عوام دعائیں مانگ رہے ہیں۔۔ناصر محمود گل نے اپنے خطاب میں رانا انوار کو ضلعی صدر یوتھ ونگ ٹوبہ ٹیک سنگھ،جنرل سیکرٹری فیصل رسول جبکہ فیصل آباد ضلع یوتھ ونگ کا صدر چوہدری یعقوب گجر کو مقرر کرنے کا اعلان کیا۔فیصل عطاءاللہ رندھاوا کو جنرل سیکرٹری اور حسن اختر کو سٹی صدر یوتھ ونگ مقرر کرنے کا اعلان کیا ۔تنظیمی اجلاس میں شیخ عمرحیات ،انجینئر شہزاد الہٰی،ذوالفقار پپن،ماجدہ زیدی،اظہراہ نسیم،سجاد بلوچ،فراز اعوان ،احسان اللہ تارڑ ،رانا شہباز ، اجمل ضیاءچیمہ ،وسیم رومی اور فیاض بھٹی شریک تھے۔

بشارت راجہ

مزید :

صفحہ آخر -